آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو
آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو

میجرلاریب قتل کیس۔2 مجرم بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس جی کمانڈو میجرلاریب کے قتل کیس میں 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے میجرلاریب قتل کیس کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل پر مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرم بیت اللہ اورصدیق گل کوبری کردیا۔ بیت اللہ کو سزائے موت جبکہ گل صدیق کوعمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔

میجرلاریب قتل کیس میں بیت اللہ اور گل صدیق کو 5 دسمبر2019  میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دسمبر2020 کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر 5 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت  نے میجرلاریب قتل کیس کی تفتیش پراہم نوعیت کے سوالات اٹھائے تھے۔