نواز شریف چاہتا ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے معاملات اورکیسزکا خیال رکھے۔فائل فوٹو
نواز شریف چاہتا ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کے معاملات اورکیسزکا خیال رکھے۔فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کوغیرقانونی ہراساں کرنے سے روک دیا۔

عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست کی لاہورہائی کورٹ میں سماعت جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین جواب جمع کروائیں۔عدالت نے مزید ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل پاکستان بھی اپنا جواب جمع کروائیں۔

درخواست گزارعمران خان کی جانب سے درخواست میں وزارتِ داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔