تمام پاکستانیوں کو مبارک، یہ جیت آپ کیلئے ہے، افتخار احمد
سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو،فائنل میں جیت کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے
November 9, 2022 · اسپورٹس
آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو مبارک، یہ جیت آپ کے لیے ہے۔
افتخار احمد نے مزید کہا کہ فائنل میں جیت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔