فائنل میچ بارش متاثر خدشہ

ٹی 20 ورلڈ کپ: فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

میلبورن: پاکستان 13 سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے، لیکن فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم 10، 10 اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی میچ مکمل تصور کیا جاتا ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔ اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔