کان کن کوئلہ کان پہنچ گئے جنہیں بعد میں کوئٹہ منتقل کردیا۔فائل فوٹو
کان کن کوئلہ کان پہنچ گئے جنہیں بعد میں کوئٹہ منتقل کردیا۔فائل فوٹو

مچھ سے اغوا ہونے والے6 میں سے 5 کان کن بازیاب

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغوا ہونے والے 6 میں سے 5 کان کنوں کو بازیاب کرالیا گیا لیکن ایک تاحال لاپتہ ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتواراور پیر کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد پانچ مغوی کان کنوں کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے مارواڑ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کان کن وہاں موجود کوئلہ کان پہنچ گئے جنہیں بعد میں کوئٹہ منتقل کردیا۔

کان کن یونین کے صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق ان 6 کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچھ میں اپنے رہائش سے اُس وقت اغوا کیا جب وہ کان سے کام ختم کرکے سونے آئے تھے۔

مغویوں میں روزی خان، فرام الدین، امان الله، جمال خان، سرتاج اور برکت شامل تھے، جن میں چار کا تعلق سوات شانگلہ خیبرپختونخوا ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللہ سے بتایا گیا ہے۔

محمد اقبال یوسفزئی مطابق بازیاب ہونے والے کان کنوں کو کوئٹہ سے مچھ پہنچایا گیا جبکہ لاپتہ ہونے والے ایک کان کن کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہے اورجلد ہی ان کی بازیابی بھی عمل میں آ جائے گی۔