لاہور:توہین عدالت پر وکیل کو 3ماہ قید کی سزا سنائے جانے پر وکلا نے 17دسمبر تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پنجاب بار کونسل کے کنونشن میں ہڑتال جاری رکھنے اور احتجاج کا اعلان کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 دسمبر سے 17 دسمبر تک پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
وکلا کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کو پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا بھی دیں گے، اس روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے وکلا کی صوبائی قیادت دھرنا دے گی جب کہ اسی دن آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔