عمران خان کیلیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار

انہیں اس سیل میں رکھا جائے گا، جس میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو رکھا گیا تھا۔

               
March 5, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو

مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے ایس پی طاہر حسین سے رابطہ کرکے عمران خان کو ہر صورت گرفتارکرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کیلیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کرلیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو اس سیل میں رکھا جائے گا، جس میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو رکھا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد نے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلیے زمان پارک بھیجی جانے یوالی ٹیم کے انچارج طاہر حسین کو ہدایت کی کہ عمران خان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔