زمان پارک آنے والی فیملی حادثے کا شکار،نوجوان جاں بحق

فیملی کی گاڑی سامنے سے آنے والی ایک کار سے ٹکرائی،کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

               
March 5, 2023 · |, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے، جبکہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری  ہے۔

اسی دوران  زمان پارک سے ملحقہ سندر داس روڈ پرایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تیزرفتاری سے زمان پارک آنے والی فیملی کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔