دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو
دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو

پولیس پھر زمان پارک کے اطراف جمع ہونا شروع ہو گئی

لاہور پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے اطراف جمع ہونا شروع ہو گئی،1200 اہلکاروں کو تیاری کا حکم دیا گیا ہے جن میں اینٹی رائٹ فورس بھی شامل ہے۔

لاہور پولیس عمران خان کی گرفتاری میں اسلام آباد پولیس سے تعاون کر رہی ہے، اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں واٹر کینن بھی تیار کر لیا جبکہ دیگر تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی طاہر حسین کی سربراہی میں زمان پارک پہنچی اور وارنٹ گرفتاری کا نوٹس وصول کروا کی چلی گئی تھی۔