پشاور(امت نیوز) گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلالیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد تاریخ دیں گے۔
سپریم کورٹ کی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کے پی کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر حاجی غلام علی نے دے دیا ہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 یا 8 مارچ کو آکر مشاورت کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ ساری صورتحال کا جائزہ لیکر مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیں گے۔