بجلی صارفین کوایک اورجھٹکا:فی یونٹ سرچارج میں 3روپے39پیسے اضافہ

اس وقت صارفین فی یونٹ 43 پیسے سرچارج ادا کررہے ہیں ، اضافے سے سرچارج فی یونٹ 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا

               
March 6, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)نیپرا نے حکومت کی درخواست پر بجلی پر فی یونٹ سرچارج 43 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 82 پیسے کردیا

نیپرا نے فی یونٹ سرچارج میں 3روپے 39 پیسے اضافے کی منظوری دیدی

یہ سرچارج بجلی صارفین سے مارچ تا جون تک وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔

آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے، سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا