کراچی(امت نیوز)لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیےگزشتہ روز اسلام آباد پولیس پہنچی ،مگر سابق وزیراعظم کو گرفتار نہ کرسکی ۔ اس پرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان برقعہ پہن کر فرار ہوئے
اس بیان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں عمران خان سے مشابہہ ایک شخصت کو برقعہ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ عقب میں پی ٹی آئی کے بینرز بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس تذبذب کا شکار ہوگئے کہ کیا عمران خان واقعی گرفتاری سے بچنے کیلئے برقعہ پہن کر فرار ہوئے؟
Did he actually escape wearing a burka 😭😭😭 pic.twitter.com/z4sHMfUVJQ
— sherry (@CherieDamour_) March 5, 2023
اس سوال کا جواب عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دیا۔
ریحام خان نے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا، مجھے یقین ہے کہ یہ ان کی سب سے چھوٹی بہن ہیں۔ ان میں یقینی طور پر ایک غیر معمولی مشابہت ہے۔
I believe that is his youngest sister. They have an uncanny resemblance for sure. https://t.co/u8BxpUtXup
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 6, 2023
عمران کی کل چار بہنیں روبینہ خانم، علیمہ خانم، رانی خانم اور عظمیٰ خانم ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ان کی چھوٹی بہن عظمیٰ خانم کی ہے، کیونکہ ان کا چہرہ عمران خان سے بہت ملتا جلتا ہے۔
عظمیٰ خانم لاہور میں رہتی ہیں اور ایک قابل سرجن ہیں۔ جب کہ بڑی بہن روبینہ خانم اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔
ایک صارف نے عطیہ اکرم نے کہا کہ یہ ان کی بہن کی ہی تصویر ہے اور تصویر کافی پرانی ہے
جبکہ عمار نعمانی نامی صارف نے ساتھ کھڑے نوجوان کے بارے میں بتایا کہ وہ عظمیٰ کے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے شیرشاہ ہیں