جنرل(ر)فیض حمید نے عدالتوں میں منظورنظرجج لگوائے،راناثنااللہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بطور ڈی جی سی اور بطور ڈی جی آئی ایس آئی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں منظور نظر افراد کو جج لگوایا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب وہ ججز تقرری کے پارلیمانی کمیشن کے رکن تھے تو ایک جج لگانے کیلئے فیض حمید نے ان سے بھی سفارش کی تھی لیکن  انہوں نے وہ تقرری نہیں کی البتہ بعد میں وہ صاحب جج لگ ہی گئے تاہم انہوں نے جج کا نام نہیں لیا۔

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے دیوار پھلانگ کر پڑوس چلے گئے تھے،  بعد میں لمبی چوڑی تقریر جھاڑ دی۔ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے نہیں، عدالتی حکم سے آگاہ کرنے گئی تھی، عمران کی گرفتاری کا شوق نہیں، جس دن گرفتار کرنا ہوا  گرفتار کرلیں گے