خیبرپختونخواہ(اُمت نیوز)خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی کے سی ای او فیاض خان عہدے سے استعفیٰ دے کربیرون ملک چلےگئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق نیب بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کی انکوائری کررہا ہےاور منصوبہ میں غبن کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ انکوائری پر فیاض خان کو نیب نے طلب کیا تھا اور فیاض خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا،
دوسری جانب نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہدخٹک کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور سی ای او فیاض خان بغیر اجازت باہر چلے گئے، ٹرانس پشاور سی ای او کیوں بھاگ گئے؟ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے، بار بار سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بلایا کہ مجھے بریفنگ دیں، وہ میرے ساتھ تعاون نہیں کرتے، میرے بلانے پر بھی نہیں آئے۔