ایران (اُمت نیوز)ایران میں گذشتہ نومبر سے ملک میں اسکول کی طالبات کو متاثر کرنے والی زہر کی لہر کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے
گزشتہ روز ایران میں والدین، اساتذہ اور یونیورسٹی کے طلباء نے مظاہرے کیے۔ اس دوران بعض مقامات پرمظاہرین کو پاسداران انقلاب کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
سماجی کارکنوں نے اطلاع دی کہ علامہ طباطبائی یونیورسٹی کے محافظوں نے جو پاسیج اور پاسداران انقلاب کے ارکان پر مشتمل ہے نے احتجاج کرنے والے طلباء پر حملہ کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ محافظوں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔ خدشہ ہے کہ انہیں سکیورٹی سروسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔
جب کہ ایک محافظ کو ویڈیو کلپس میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا”ان سب کو اسکول سےنکال دینا چاہیے۔”