جولائی2024 کی عوامی بغاوت اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد بنگلہ دیش میں طلبارہنمائوں نے نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) قائم کی تھی۔ اس کے کئی رہنماؤں نے بھی عام انتخابات میں حصہ لیا، 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 6 پارٹی رہنماؤں کو غیر سرکاری طور پر فاتح قرار دیا گیا ہے۔وہ نئی پارلیمنٹ میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
ان میں سے پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے ڈھاکہ 11 حلقے کی سیٹ جیت لی ہے۔ رنگپور4 سے پارٹی کے سیکرٹری اختر حسین کامیاب ہوئے۔کمیلا4 سے، جنوبی علاقے کے لیے این سی پی کے چیف آرگنائزر حسنات عبداللہ نے ایک نشست حاصل کی ہے۔ نواکھالی 6 میں پارٹی کے جوائنٹ کوآرڈینیٹر عبدالحنان مسعود منتخب ہوئے۔
پارٹی کے جوائنٹ کنوینر عتیق الرحمان مجاہد نے کوریگرام-2 سے کامیابی حاصل کی اور نارائن گنج-4 سے جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ الامین کامیاب ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos