ٹرمپ کے جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
خطے میں ممکنہ عسکری کارروائیوں اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے،
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 105.55 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں ممکنہ عسکری کارروائیوں اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس کا اثر عالمی توانائی مارکیٹ پر براہِ راست پڑ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور آئندہ چند ہفتوں میں مزید سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔