امریکی عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ایرانی صدر
اگر ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو اس کے اثرات خطے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
April 2, 2026 · بام دنیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک خط میں واضح کیا ہے کہ ایران کا امریکا کے عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو صرف ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا موجودہ حقائق کے منافی ہے اور یہ اقدام حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو اس کے اثرات خطے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکی عوام سے سوال کیا کہ آیا واشنگٹن واقعی اپنی پالیسی میں “امریکا فرسٹ” کو مقدم رکھ رہا ہے یا صرف اسرائیل کے مفادات کے لیے پراکسی کردار ادا کر رہا ہے۔