آبنائے ہرمز دشمنوں کے لیے نہیں کھلے گی،کبھی سر نہیں جھکایا،ایرانی فوج
ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے
تہران میں امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔
ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایران نے کبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولے گی۔
ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کے بعد ٹرمپ کا “رجیم چینج” کا خواب پورا ہو چکا ہے اور آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن امریکی مفادات کے لیے نہیں۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ جب تک یہ گزرگاہ کھلتی نہیں، امریکی افواج ایران کے خلاف مکمل کارروائی جاری رکھیں گی۔