ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ،ایران نے ملوث ہونے کی تردید کر دی
ایران اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور اپنی مسلح افواج کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا ہے۔
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر مبینہ حملے کے بعد ایران نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے کردار کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور اپنی مسلح افواج کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا،
جہاں مبینہ طور پر دو ڈرونز ریاض کے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے سفارتخانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور دھماکے کیے۔
تاہم ایرانی حکام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے،
جس کے باعث مختلف دعوے اور جوابی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔