مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا،ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی رپورٹ مسترد کردی، اسحاق ڈار کا تشکر
ایران آئندہ دنوں میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں اور بعض امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور ثالثی کی پاکستانی کوششیں بند گلی میں داخل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایران آئندہ دنوں میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں اور بعض امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاملے میں ترکیے اور مصر کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور مذاکرات کے لیے متبادل مقامات پر غور کیا جا رہا ہے ،جن میں قطر کا دارالحکومت دوحہ اور ترکیے کا شہر استنبول شامل ہیں۔
تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے اس کے تردید کی۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میڈیا ایران کی پوزیشن کو غلط طور پر پیش کر رہا ہے، ہم پاکستان کی کوششوں پر شکر گزار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے تہران کی ایک ریلی کی حالیہ ویڈیو بھی ٹوئٹ کی جس مین پاکستان اور ایران کے جھنڈوں کے ساتھ عوام “پاکستان شکریہ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔
Iran's position is being misrepresented by U.S. media.
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
عباس عراقچی کی بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Truly appreciate your clarification, my Dear Brother @Araghchi. 🇵🇰 🤝 🇮🇷 https://t.co/reptX11LQa
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 4, 2026