ایران نے جنگ بندی تجاویز پر ردعمل تیار کر لیا،ایرانی وزارتِ خارجہ
مطالبات کا واضح اظہار کسی قسم کے سمجھوتے کی علامت نہیں بلکہ اصولی مؤقف کی عکاسی ہے۔
ایران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی سے متعلق تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کر لیا ہے اور مناسب وقت پر اس کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق ایران نے اپنے مطالبات قومی مفادات کے تحت ثالثی چینلز کے ذریعے متعلقہ فریقین تک پہنچا دیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے جائز مطالبات پیش کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مطالبات کا واضح اظہار کسی قسم کے سمجھوتے کی علامت نہیں بلکہ اصولی مؤقف کی عکاسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو الٹی میٹم اور جنگی جرائم کی دھمکیوں کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، کیونکہ اس سے سفارتی عمل متاثر ہوتا ہے۔
ترجمان کے بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔