ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے 40ویں پر ملک گیر تعزیتی تقریبات کا اعلان
آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں ایک حملے میں شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ایران بھر میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی تھی۔
ایران میں اہم مذہبی و قومی شخصیت آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40ویں دن کے موقع پر حکومت نے ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں 8 اپریل سے تعزیتی اجتماعات اور قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز جمہوری اسلامی اسکوائر سے شہادت کے مقام تک خصوصی ریلی نکالی جائے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تقریبات کا مقصد مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور قومی یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں ایک حملے میں شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ایران بھر میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی تھی۔