ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے،صدر ٹرمپ
خدا بھلائی چاہتا ہے اور دنیا میں ہونے والے منفی حالات کو پسند نہیں کرتا، اور وہ خود بھی ان حالات سے خوش نہیں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں خدا امریکا کی مدد کر رہا ہے۔
صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا بھلائی چاہتا ہے اور دنیا میں ہونے والے منفی حالات کو پسند نہیں کرتا، اور وہ خود بھی ان حالات سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کشیدگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران سے ایک پائلٹ کے انخلا کے واقعے کو مذہبی تناظر میں بیان کرتے ہوئے اسے ایک علامتی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ ایک خاص دن گرایا گیا، پائلٹ نے ایک دن چھپ کر گزارا اور پھر اگلے دن اسے بحفاظت نکال لیا گیا، جسے انہوں نے نئی زندگی ملنے سے تعبیر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ کی بحفاظت واپسی پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔