لبنان پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ بند

غیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا ، ایران کی تنبیہ

               
April 8, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینا امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا ایک اہم نکتہ ہے۔

تاہم پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک خبر رساں ادارے فارس نے رپورٹ کیا ہے کہ اگرچہ آج (بدھ کی) صبح ایران کی اجازت سے دو تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوئے، لیکن اس کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ بحری جہازوں کو روک دیا گیا ہے، اور دونوں خبر رساں اداروں نے اس اقدام کی وجہ لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو قرار دیا ہے۔