ترک صدر اردگان کا ایران جنگ بندی پر پاکستان اور قطر سے رابطہ

ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے تعاون کی تعریف کی۔

               
April 9, 2026 · بام دنیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔ کالز کے دوران ایران میں جنگ بندی کے عمل اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردگان نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دو ہفتے کے امن عمل کو مؤثر بنانے پر زور دیا، ساتھ ہی کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے تعاون کی تعریف کی۔

ترک صدر نے قطر کے امیر سے بات کرتے ہوئے ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم موقع قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔