ایران کا امریکہ پر تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے۔جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
بندر خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی علاقوں میں بھی ’فضائی حملے‘ کیے گئے
ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری ایران کی فوج کے ترجمان سے منسوب ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے بالمقابل آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایک اور جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے امریکہ کی طرف سے بندر خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی علاقوں میں بھی ’فضائی حملے‘ کیے گئے ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے ’فوری طور پر جواب دیا‘ اور امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے انھیں ’نقصان‘ پہنچا ہے۔