جوہری پروگرام پر بات نہیں کریں گے۔ ایران کا دو ٹوک اعلان

اہم گزرگاہ تک رسائی نہیں دینگے۔محسن رضائی۔ غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ

May 8, 2026 · بام دنیا

ایرنی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہی رہے گی، آبنائے ہرمز ایران کے ہاتھ سے نکلی تو دشمن اسے ایران کے خلاف استعمال کرے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ خطے کی سلامتی کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہئے، غیر ملکی افواج چاہے امریکی ہوں یا یورپی، خطے سے نکل جائیں۔