کویت۔ سعودی عرب نے امریکہ کو اڈوں کے استعمال کی پھر اجازت دے دی۔امریکی اخبار

آبنائے ہرمز میں جہازوں کو گزارنے کا آپریشن پھر شروع ہو سکتا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل

May 8, 2026 · بام دنیا

امریکی اخبار کے مطابق کویت اور سعودی عرب نے امریکہ کو اڈوں کے استعمال کی پھر اجازت دے دی ہے۔

دو روز قبل امریکی ٹی وی این بی سی نیوز نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب نے امریکہ کو اپنے یہاں موجود فوجی اڈوں اور اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور اسی وجہ سے ٹرمپ آبنائے ہرمز آپریشن پر یوٹرن لینے پر مجبور ہوئے۔

اب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور سعودی عرب نے امریکہ کو اڈے استعمال کرنے کی پھر اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں کو گزارنے کا آپریشن پھر شروع ہو سکتا ہے۔