قشم اوربندر عباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا۔ہماری کارروائی دفاعی تھی۔امریکہ

امریکی جہازوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کارروائی کی ہے۔

May 8, 2026 · بام دنیا

امریکی فوجی حکام نے این بی سی نیٹ ورک کو بتایا کہ انھوں نے قشم اور بندر عباس میں دو مقامات کو نشانہ بنایا لیکن یہ ایک دفاعی کارروائی تھی اور اس کا مطلب ایران کے ساتھ جنگ ​​دوبارہ شروع کرنا نہیں ہے۔

این بی سی نیوز نے ایک ہنگامی رپورٹ میں پینٹاگون کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی جہازوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کارروائی کی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کارروائی صرف اس وقت کی جب امریکی افواج نے اس کے ایک ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی۔

خاتم الانبیاء کے ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوجی دستوں نے امریکی حملوں کا جواب دیا۔ ’ایران کی مسلح افواج نے فوری طور پر اور جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کے مشرق میں اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے انھیں کافی نقصان پہنچا۔