قطری وزیرِ اعظم کی جے ڈی وینس سے ملاقات، ایران تنازع حل کے لیے بات چیت پر زور
ملاقات کے دوران فریقین نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آلثانی نے جمعے کے روز واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے دوران ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا۔
قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی میں کمی، خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ثالثی کی ان کوششوں پر بھی بات ہوئی۔
بیان کے مطابق قطری وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جاری ثالثی کی کوششوں میں بھرپور طور پر شریک ہوں، تاکہ پُرامن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے بحران کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی راہ ہموار ہو سکے، اور اس کے نتیجے میں ایک جامع معاہدہ طے پائے اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ملاقات کے دوران جنگ بندی کے ماحول میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
قطری وزارتِ خارجہ نے ایکس نیٹ ورک (سابق ٹوئٹر) پر بتایا کہ قطر کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جاری ثالثی کی کوششوں میں شریک ہوں تاکہ پُرامن ذرائع اور مکالمے کے ذریعے بحران کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی راہ ہموار کی جا سکے، جو بالآخر ایک جامع معاہدے اور خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔
بی بی سی عربی کے مطابق، قطر طویل عرصے سے امریکہ کے لیے ایک اہم ثالث کا کردار ادا کرتا آ رہا ہے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ ساتھ حماس سے روابط میں بھی شامل رہا ہے، تاکہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی قائم کی جا سکے۔
حالیہ جنگ کے دوران ایران نے متعدد مرتبہ قطر میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس کی وجہ وہاں موجود امریکی فوجی اڈے کو قرار دیا