ایرانی پولیس کا اب تک 185 میزائل ناکارہ بنانے کا دعویٰ

ایم کے 84 میزائلوں کے علاوہ ٹوما ہاک، کروز اور سپائک میزائلوں کی مختلف اقسام شامل

May 10, 2026 · بام دنیا

ایرانی پولیس (فرجا) کے ترجمان سعید منتظرالمہدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایرانی پولیس نے مختلف نوعیت کے 185 میزائل ناکارہ بنائے ہیں۔

منتظرالمہدی نے بتایا کہ شہروں اور دیہات میں زیرِ زمین یا نہ پھٹنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران فرجا فورسز نے ایم کے 84 میزائلوں کے علاوہ ٹوما ہاک، کروز اور سپائک میزائلوں کی مختلف اقسام اور ہرمیز ڈرونز کو ناکارہ بنانے اور محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔