ایران کے فیصلے ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں ہوتے۔تہران کا سخت جواب

ٹرمپ اگر ایرانی مؤقف سے مطمئن نہیں تو اسے تہران اپنے حق میں بہتر سمجھتا ہے

May 11, 2026 · بام دنیا

ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں فیصلے اور منصوبہ بندی امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے نہیں کی جاتی، جبکہ ٹرمپ اگر ایرانی مؤقف سے مطمئن نہیں تو اسے تہران اپنے حق میں بہتر سمجھتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب انہیں بالکل پسند نہیں آیا اور وہ اسے مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔