کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے بڑی طاقتوں کی ضمانت ضروری ہے۔ ایرانی سفیر
بیجنگ کسی بھی معاہدے کے ضامن کے طور پر یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔
May 11, 2026 · بام دنیا
چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ (ایران اور امریکہ میں) کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے لازم ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کی ضمانت کے ساتھ ہو اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں عبدالرضا رحمانی فضلی نے لکھا کہ ’چین اور روس دو بڑی اور با اثر طاقتیں ہیں، اور ایران اور خلیجِ فارس کے خطے کے دیگر ممالک کے لیے چین کی جو حیثیت ہے، اس کے پیشِ نظر بیجنگ کسی بھی معاہدے کے ضامن کے طور پر یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔