آسٹریلیا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
دہشت گردی و میزائل پروگرام کی معاونت پر ایران کو نیا دھچکا
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے سات افراد اور چار اداروں پر نئی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کیونکہ تہران پر اپنے عوام کے ساتھ “مسلسل ظالمانہ رویے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے” کے الزامات ہیں۔
پینی وونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی “حکومت نے ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور پرامن مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جن افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں اعلیٰ حکام اور وہ ادارے شامل ہیں جو خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد سمیت ان سنگین اقدامات میں ملوث ہیں۔
وزیر خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں ایران کے “خفیہ بینکاری نظام” کو بھی نشانہ بناتی ہیں، جو مبینہ طور پر حماس جیسے گروہوں کی مالی معاونت، بیلسٹک میزائل پروگرام اور دیگر غیر مستحکم سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتا ہے۔