ایران امریکہ جنگ بندی توڑنے کیلئے امارات نے خفیہ حملے کیے
خلیجی ریاست کو اس جنگ میں ایک فعال فریق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
May 12, 2026 · بام دنیا
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خفیہ طور پر ایران پر حملے کر رہا ہے اور اپریل میں ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکہ جنگ بندی ہوچکی تھی۔ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا تھا تاہم پاکستان کی درخواست پر مذاکرات میں شرکت کی جو کامیاب نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے بعد امارات کو اس جنگ میں ایک فعال فریق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایران مبینہ طور پر اسے اپنے بڑے اہداف میں شمار کرتا ہے۔