روس کا یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

24 گھنٹوں کے دوران 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ، روسی وزارتِ دفاع

May 12, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو: 3 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 108 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے رات بھر میں 200 سے زائد ڈرون حملے کیے، جن میں سے 192 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔

یوکرین کے وزیرِ خارجہ کے مطابق کیف نے جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی تھی، لیکن ماسکو نے اس کے بجائے حملے شدید کر دیئے۔ حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، رہائشی عمارتوں، توانائی تنصیبات اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔