چینی صدر کیساتھ ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ٹرمپ کی روانگی سے قبل گفتگو
پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں ، صحافیوں سے گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے بارے میں طویل بات کریں گے، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔چین روانگی سے قبل واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا سے تمام سیاسی قیدیوں کو باہر نکالیں گے۔