متحدہ عرب امارات کی عراق سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت

یہ حملے خودمختاری، فضائی حدود اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں،وزارتِ خارجہ

May 20, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ وہ ’عراقی سرزمین سے کیے جانے والے بلا اشتعال ڈرون حملوں‘ کی مذمت کرتا ہے، جس میں سنیچر کو براکہ نیوکلیئرپاور پلانٹ پر کیا جانے والا ڈرون حملہ بھی شامل ہے جس سے پلانٹ کے باہری حصے میں موجود ایک جنریٹر کو نقصان پہنچا تھا۔

بدھ کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک اور خلیجی تعاون کونسل کے رُکن ممالک میں اہم سویلین اداروں پر عراقی سرزمین سے ہونے والے ’سنگین دہشتگرد حملوں‘ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو اپنی خودمختاری، فضائی حدود اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے بیان میں عراق کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ’متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان خطرات کا فوری اور ذمہ دارانہ طریقے سے سدِباب کرے۔