پاکستان کے تعاون سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
بنیادی طور پر ہم جو کچھ چاہ رہے ہیں وہ ہمارا جائز حق ہے،ترجمان اسماعیل بقائی
May 20, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی اور تعاون سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔
برازیل کے معروف اخبار فولہا ڈی ساؤ پالو کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا یہ عمل پاکستانی ثالثوں کے ذریعے تاحال جاری ہے۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کسی غیر معمولی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہا۔
ان کا کہنا تھا بنیادی طور پر ہم جو کچھ چاہ رہے ہیں وہ کوئی اضافی مطالبہ نہیں بلکہ ہمارا جائز حق ہے۔