دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو پچھتائے گا،ایرانی اسپیکر

مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔باقر قالیباف

May 20, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے امریکہ خطے میں  جنگ کے ایک نئے مرحلے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایرانی عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ ملک کی مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کی کھلی اور خفیہ سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ جنگ کے ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو  دشمن کو اپنے حملے پر پچھتانا پڑے گا۔ ایرانی مسلح افواج مسلسل اپنی تیاری اور دفاعی طاقت کو بہتر بنا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔