عراق کا خلیج میں لاپتہ دو جہازوں کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

بولیوین پرچم بردار “برج 1” اور “برج 2” کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ تحقیقات جاری

May 22, 2026 · بام دنیا

عراقی خبر رساں ادارے آئی این اے کے مطابق عراق کی جنرل کمپنی برائے بندرگاہوں نے سمندری نگرانی اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے تاکہ دو لاپتہ بولیوین پرچم بردار جہازوں “برج 1” اور “برج 2” کا سراغ لگایا جا سکے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق خلیجی خطے کی مختلف بندرگاہوں کی سیکیورٹی حکام اور جہازوں کے مالکان نے عراقی حکام سے رابطہ کر کے لاپتہ جہازوں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد کسی بھی دستیاب معلومات کی درخواست کی ہے۔

سرکاری کمپنی نے واضح کیا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی جہاز عراقی سمندری حدود میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی عملے کی جانب سے کوئی ہنگامی سگنل موصول ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ فی الحال جہازوں کے مقام کے بارے میں کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں، تاہم سیٹلائٹ ٹریکنگ اور تلاش کی کارروائیاں علاقائی سرچ اینڈ ریسکیو اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں جاری ہیں۔