آبنائے ہرمز کی بندش سے ایرانی عوام معاشی مشکلات کا شکار
کچھ بندش کو ایران کی طاقت جبکہ کچھ اسے عوامی مصیبت قرار دینے لگے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہری شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم اس معاملے پر مقامی آبادی کی رائے منقسم ہے۔
ایران کے بندرگاہی شہر بندرعباس میں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تہران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ مقامی رہائشی آذرازین نے کہا کہ “ایران اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے۔
دوسری جانب کئی شہریوں نے معاشی مشکلات پر تشویش ظاہر کی۔ بازار میں کام کرنے والی فاطمہ کربلائی نے بتایا کہ بندرگاہ پر کام تقریباً رک جانے سے مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ کاروبار میں بھی شدید کمی آئی ہے۔
ایک اور شہری محمد زادہ نے کہا کہ “عوام مشکلات کا شکار ہیں”۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین جلد کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے۔
محمد زادہ کا کہنا تھا کہ “جو کچھ بھی ہورہا ہے، اس جنگ کا اصل بوجھ عام لوگوں پر پڑ رہا ہے۔