ایران جنگ کے باعث فضائی دفاعی نظام عالمی سطح پر نایاب ہوگئے۔زیلنکسی
یوکرین بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’ایران جنگ کے باعث بیلسٹک میزائلوں کو روکنے والے نظام اب دنیا بھر میں نایاب ہو گئے ہیں، تاہم ہمیں کوئی حل تلاش کرنا ہو گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کا فضائی دفاع کا نظام مضبوط بنانا ان کی بنیادی ترجیح ہے۔
یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے لیے مزید حمایت کے امکان پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یورپ مالی لحاظ سے ہماری مدد کر رہا ہے، لیکن بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار بڑھانے کے لیے امریکہ کی مضبوط قیادت کی بھی فوری ضرورت ہے۔