آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع نہیں کیا۔سینٹ کام

امریکی افواج تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کر رہیں

May 27, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ’’آپریشن پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع نہیں کیا گیا۔

سینٹ کام کے مطابق اس وقت امریکی افواج آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی کسی کارروائی میں مصروف نہیں ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی مجموعی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امریکی بحریہ اپنے معمول کے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی براہِ راست سکیورٹی سے متعلق کوئی نیا مشن شروع نہیں کیا گیا۔