غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 افراد جاں بحق۔ درجنوں زخمی

کم از کم پانچ میزائل تقریباً بیک وقت اور مختلف سمتوں سے عمارت پر آ گرے۔

May 27, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا

مقامی امدادی کارکنوں اور عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر کے ایک مصروف ترین بازار میں واقع رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی حملے میں غزہ شہر کے مرکز میں واقع الکیالی عمارت کی بالائی تین منزلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد عید الاضحیٰ سے قبل خریداری کے لیے آئی ہوئی تھی۔

امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لیکن شدید تباہی اور علاقے میں ہجوم کے باعث عمارت کی بالائی منزلوں تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کم از کم پانچ میزائل تقریباً بیک وقت اور مختلف سمتوں سے عمارت پر آ گرے۔

یہ غزہ پر اسرائیل کا تازہ ترین مہلک حملہ ہے۔