فرانس میں آئل کمپنیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

فرانسیسی وزیر خزانہ نے توانائی کمپنیوں پر نئے ٹیکس کا اشارہ دیا

May 27, 2026 · بام دنیا

فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کے باعث فرانس میں اپنے پٹرول پمپس پر ایندھن کی قیمتوں کی حد جون تک برقرار رکھی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق مارچ میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت پیٹرول کی قیمت 1.99 یورو فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.25 یورو فی لیٹر برقرار رہے گی۔
فرانس کے وزیر خزانہ رونالڈ لیسکیور نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث توانائی قیمتوں میں اضافے کے دوران توانائی کمپنیوں کے منافع پر نیا ٹیکس عائد کرنے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
فرانس کی کئی اپوزیشن جماعتوں نے بھی فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے آئل کمپنیوں، خصوصاً ٹوٹل انرجیز، پر اضافی ونڈ فال ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔