معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کرسکتے ہیں۔ امریکہ

سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں تمام فوجی آپشنز کھلے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع

May 31, 2026 · بام دنیا

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔

بین الاقوامی دفاعی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایک مؤثر اور قابلِ قبول معاہدہ چاہتا ہے، لیکن اس مقصد کے حصول تک تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے گئے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے پاس خطے میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل صلاحیت اور وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جاری مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو امریکا دوبارہ عسکری کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔