ایرانی حدود میں داخل ہونے والا امریکی ڈرون مار گرایا۔ پاسداران انقلاب

جدید دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے فوری کارروائی کی گئی۔ ایران کا مؤقف

May 31, 2026 · بام دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے جو ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ MQ-1 ڈرون نے “دشمنانہ کارروائی انجام دینے کی کوشش کی”۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرون کو فوری طور پر نشاندہی کر کے پاسداران انقلاب کے جدید دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ “کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔