ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی شرائط مزید سخت کردیں۔امریکی اخبار

ممکنہ معاہدے میں ترامیم، تجاویز ایران کو واپس بھیج دی گئیں ہیں

May 31, 2026 · بام دنیا

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو سخت تر شرائط بھیج دی ہیں۔

اس سے قبل ایکسیوس نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایلچیوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے میں “کئی ترامیم” کا مطالبہ کیا تھا۔

اب نیویارک ٹائمز بھی رپورٹ کر رہا ہے کہ ٹرمپ نے ممکنہ معاہدے کے فریم ورک کی شرائط مزید سخت کر دی ہیں اور مجوزہ تبدیلیاں ایران کو غور کے لیے واپس بھیج دی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ معاہدے کے متن میں کون سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔